فائرنگ سے فیکٹری ملازم قتل،مزدا ٹرک کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار جاں بحق

فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر)عدا لت نے قرآن پاک کی بیحر متی کرنیوالے بدبخت مجر م کو عمر قید اور منشیات فرو ش کو9سال قید اور1 لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ تفصیل کے مطا بق ایڈیشنل سیشن جج سجیدہ اختر نے تھانہ ڈجکوٹ کے علاقہ 269 رب میں قرآن پاک کی بے حرمتی کرنے والے مجرم زاہد ندیم کو عمر قید کی سزا سنا دی، مذکورہ مجرم نے دو سال قبل 209 رب میں اپنی حویلی میں قرآن پاک کی بے حرمتی کی تھی جبکہ ایڈیشنل سیشن جج رانا عمران شفیع نے تھانہ کھرڑیانوالہ کے منشیات فروش مجرم شکیل کو 9سال قید اور ایک لاکھ جرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔ کھڑیانوالہ پولیس نے گزشتہ برس مجرم شکیل کو گرفتار کر کے بھاری مقدار میں چرس برآمد کی تھی اور چالان مکمل کر کے عدالت بھجوایا تو فاضل جج نے جرم ثابت ہونے پر مذکورہ بالا قید وجرمانہ کی سزا کا حکم سنا دیا۔دریں ثنائ۔فیصل آباد (سٹا ف رپورٹر) نامعلو م افراد کی فائرنگ سے فیکٹر ی ملازم قتل’ تیز رفتار مزدا ٹرک کی ٹکر لگنے سے موٹرسائیکل سوار جاں بحق’پارکوپائپ لائن سے تیل چوری کے دوران مارے جانیوا لے ملزم کی شناخت ہو گئی، مشتعل افراد کی فائرنگ سے نوجوان لہولہان، پولیس مصروف تفتیش ہے۔ تفصیل کے مطابق تھانہ ساہیانوالہ کے علاقہ 132 ج ب کے قریب نامعلوم موٹرسائیکل سواروں نے فائرنگ کر کے مقامی مل میں کام کرنے والے نوجوان فیض علی سکنہ سانگلہ ہل کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ ساندل بار کے علاقہ 58 ج ب کے قریب تیز رفتار مزدا ٹرک کی زد میں آ کر موٹرسائیکل سوار اکبر علی زندگی کی بازی ہار گیا، پولیس نے نعشیں تحویل میں لیکر پوسٹ مارٹم کے بعد ورثاء کے حوالے کر دیں۔ جبکہ دو روز قبل ملت ٹائون کے علاقہ دھنولہ روڈ پر پارکو کی پائپ لائن سے تیل چوری کرنے کے دوران سکیورٹی گارڈ سے مقابلہ کے دوران اپنے ہی ساتھیوں کی گولیاں لگنے سے مارے جانیوالے تیل چور کی شناخت شمشیر ولد دوست محمد سکنہ سانگلہ ہل کے نام سے ہو گئی جو کہ ریکارڈ یافتہ نکلا۔ علاوہ ازیں تھانہ ساندل بار کے علاقہ میں پرانی دشمنی کی بناء پر مشتعل ملزمان عثمان وغیرہ نے فائرنگ کر کے مخالف عادل سلیم کو بری طرح زخمی کر کے فرار ہو گئے، پولیس مصروف تفتیش ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں