20

فائرنگ سے میٹرک کا طالب علم زخمی

جڑانوالہ (نامہ نگار)معمولی تلخ کلامی پر مسلح افراد نے فائرنگ کرکے10ویں جماعت کے طالبعلم کو زخمی کر دیا،پولیس تھانہ صدر نے ایک ملزم کو حراست میں لے لیا،تفصیلات کے مطابق جڑانوالہ تھانہ صدر کے نواحی گائوں چک نمبر 116 گ ب میں معمولی تلخ کلامی پر جواد گیلانی وغیرہ نے فائرنگ کرکے دیہہ ہذا ہی کے رہائشی 10 ویںجماعت کے طالبعلم عاشر کو زخمی کر دیا اطلاع پر ریسکیو اہلکاروں نے بر وقت پہنچ کر زخمی ہونیوالے طالبعلم کو ابتدائی طبی امداد کے بعد ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا فائرنگ کی اطلاع پر ایس ایچ او تھانہ صدر ریاض اٹھوال نے ایک ملزم جواد گیلانی کو حراست میں لے لیا جبکہ اسکے ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارئے جا رہے ہیں پولیس کا کہنا ہے کہ وقوعہ میں ملوث افراد کو قرار واقعی سزا دی جائے گی تاہم پولیس مصروف کارروائی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں