28

فائلرز کیخلاف جلد بازی میں کارروائی نہ کرنے کا حکم

اسلام آباد (بیوروچیف)فیڈرل بورڈ آف ریونیو(ایف بی آر)نے فیلڈ فارمیشنز کو ہدایت کی ہے کہ وہ اس بات کو یقینی بنائیں کہ ٹیکس وصول کرنے کے لیے کوئی بھی کارروائی شروع کرنے سے پہلے رجسٹرڈ ٹیکس دہندگان کو مناسب وقت دیا جائے۔ قانونی مقدمات کو کم کرنے کے مقصد سے لیے جانے والا یہ قدم ایک منصفانہ اور متوازن ٹیکس نظام کے لیے ایف بی آر کے عزم کو واضح کرتا ہے۔ایف بی آر کی جانب سے یہ ہدایت اٹارنی جنرل پاکستان (اے جی پی)کے دفتر سے بھیجے گئے خطوط کے جواب میں سامنے آئی ہے، جس میں ٹیکس ڈیپارٹمنٹ کے قانونی شعبے میں خامیوں کی نشاندہی کی گئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں