فائنل میچ میں ایسی ہی اننگز کھیلنے کی خواہش تھی

دبئی(سپورٹس نیوز) بھارتی کپتان روہت شرما نے کہا کہ فائنل میچ میں ایسی ہی اننگز کھیلنا چاہتا تھا۔ بھارتی کپتان روہت شرما نے پوسٹ میچ گفتگو میں کہا کہ معلوم تھا پہلے 6اوورز کیسے بیٹنگ کرنی ہے، سپنرز کی کارکردگی سے مطمئن ہوں، پورے ٹورنامنٹ میں سپنرز نے اچھی بولنگ کا مظاہرہ کیا۔کیوی کپتان مچل سینٹنر کا کہنا تھا کہ روہت شرما نے جس طرح بیٹنگ کی میچ کا پانسہ بدل دیا، نیوزی لینڈ نے20سے25رنز کم بنائے، پورے ٹورنامنٹ میں ٹیم نے اچھی پرفارمنس کا مظاہرہ کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں