1

فائونڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری کے انتخابات مکمل

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فاؤنڈری اینڈ انجینئرنگ انڈسٹری اونرز ایسوسی ایشن کے انتخابات برائے سال 26-2025مکمل ہو گئے ۔ الیکشن کمشنر کے مطابق سیٹھ افتخار احمد صدر اور میاں اشفاق اشرف جنرل سیکرٹری سمیت تمام عہدے داران کا انتخاب بلا مقابلہ عمل میں آیا ہے ۔ بلا مقابلہ انتخاب کو غیر جانبدار مبصرین خوش آئند قرار دیتے ہوئے ایسوسی ایشن کے ارکان کے باہمی اتحاد و اتفاق کا مظہر قرار دے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ان انتخابات کے لیے سیٹھ محمد اکبر چیف الیکشن کمشنر تھے ۔ ان کی طرف سے دیے گئے الیکشن شیڈیول کے مطابق جنرل اجلاس پانچ جنوری 2025 کی صبح 11 بجے بلایا گیا ہے ۔ ہر ایک نشست پر ایک ہی امیدوار کے کاغذات نامزدگی داخل کروانے ، ان کے مقابلے پر کسی دوسرے امیدوار کے نہ ہونے اور کاغذات نامزدگی داخل کروانے والے کسی بھی امیدوار کی طرف سے کاغذات نامزدگی واپس نہ لیے جانے پر تمام امیدواران بلا مقابلہ منتخب ہو گئے ۔ اب ایسوسی ایشن کا سالانہ جنرل اجلاس پانچ جنوری 2025 کو صبح 11 بجے منعقد ہوگا جس میں تمام ممبران سے شرکت کی استدعا کی گئی ہے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں