فاتحانہ آغاز کے بعد کراچی کنگز کے شیروں کی گیم نائٹ

راولپنڈی (سپورٹس نیوز) پی ایس ایل 10 میں فاتحانہ آغاز کے بعد لیگ کی سب سے مقبول ٹیم کراچی کنگز کے کھلاڑیوں نے پیڈل گیم کا رخ کیا اور خوب لطف اٹھایا۔پاکستان سپر لیگ 10 میں کراچی کنگز نے ملتان سلطانز کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں فاتحانہ آغاز کیا۔ فتح سے مسرور کھلاڑیوں نے اس بڑی جیت کے بعد گیم نائٹ منائی۔شاندار فتح کے بعد کراچی کنگز کے کپتان ڈیوڈ وارنز، ٹم سائفرٹ، ڈائریکٹر ٹیم حیدر اظہر سمیت تمام کھلاڑیوں نے پیڈل کورٹ کا رخ کیا۔کھلاڑیوں نے کرکٹ کے میدان کے بعد جم کر پیڈل کورٹ میں بھی اپنی مہارت دکھائی ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں