فارمیسی کے شعبے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) پاکستان میں فارمیسی کی صنعت بہت ترقی کر رہی ہے’ اس شعبے میں مزید تحقیق کی ضرورت ہے’ ہیلتھ کیئر میں فارماسسٹ کا ہونا لازمی ہے’ ان خیالات کا اظہار چوہدری میمون حسین CEO ویوا ہیلتھ کیئر فارماسیوٹیکل نے فارماسسٹ کے عالمی دن کے موقع پر دی یونیورسٹی آف فیصل آباد میں منعقدہ سیمینار کے شرکاء سے کیا’ سیمینار میں ڈاکٹر آمنہ حبیب پرنسپل مدینہ کالج آف فارمیسی’دی یونیورسٹی آف فیصل آباد’ عامر محمود نیشنل سیلز مینجر OB5 فارما’محسن اصغر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب’ فضاء کلیم پروڈکٹ مینجر اولین فارماسیوٹیکل’ شہنیلا مختار ایم فل فارماکالوجی’ عمیر افضل ایم فل کلینیکل فارمیسی’ ڈاکٹر ایم نفیس ایم فل فارمیسی پریکٹس کے علاوہ یونیورسٹی کے طلباء اور طالبات نے کثیر تعداد میں شرکت کی’ ڈاکٹر آمنہ حبیب پرنسپل مدینہ کالج آف فارمیسی’دی یونیورسٹی آف فیصل آباد’ عامر محمود نیشنل سیلز مینجر OB5 فارما’محسن اصغر ڈپٹی ڈرگ کنٹرولر ہیلتھ اینڈ پاپولیشن ڈیپارٹمنٹ پنجاب نے کہا کہ کوئی بھی دوا فارماسسٹ مشورے کے بغیراستعمال نہ کی جائے کیونکہ دوائوں کے استعمال کرنے میں ذرا سی بھی کوتاہی ہو جائے تو وہ زہر کی طرح منفی اثر کرتی ہے’ انہوں نے کہا کہ یہ دن دنیا بھر میں فارماسسٹ کے طور پر منایا جاتا ہے اور اس کا مقصد عوام کو فارماسسٹ کی اہمیت سے متعلق معلومات فراہم کرنا ہے’ فضاء کلیم پروڈکٹ مینجر اولین فارماسیوٹیکل’ شہنیلا مختار ایم فل فارماکالوجی’ عمیر افضل ایم فل کلینیکل فارمیسی’ ڈاکٹر ایم نفیس ایم فل فارمیسی پریکٹس نے کہا کہ عوام میں فارماسسٹ کی اہمیت کو اجاگر کرنے کیلئے کلیہ فارمیسی کے تحت یہ سیمینار کیا گیا ہے’ اس موقع پر انہوں نے فارماسسٹ کی اہمیت پر مختلف موضوعات پر مفیدمعلومات فراہم کیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں