30

فارم 45اور دھاندلی کا معاملہ ، PTI امیدواروں کے موقف میں تضاد سامنے آگیا

لاہور(بیوروچیف)جعلی فارم45حقیقت ہے یا صرف پراپیگنڈا؟ جعلی فارم45دیکھنے اور موجود ہونے کے سوالوں پر بار ایسوسی ایشنز اور لاہور سے پی ٹی آئی امیدواران کا نقطہ نظر سامنے آگیا، لاہور سے قومی اسمبلی کے حلقہ 128سے پی ٹی آئی کے حمایت یافتہ امیدوار سلما ن اکرم راجہ نے دھاندلی کا بھرپور واویلا مچایا لیکن انھوں نے لاہور ہائیکورٹ میں دائر درخواست میں نہ دھاندلی اور نہ ہی جعلی فارم 45 کا ذکرکیا بلکہ صرف یہ استدعا کی کہ میرے نمائندوں کی موجودگی میں دوبارہ گنتی کروانے کا حکم دیا جائے، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن سے رجوع کرنیکی ہدایت کردی، حلقے این اے 122 سے پی ٹی آئی کے کامیاب لطیف کھوسہ کے بیٹے خرم لطیف کھوسہ نے کہا کہ ہمارے حلقے میں ایک بھی جعلی فارم 45 جاری نہیں ہوا نہ ہی یہاں کوئی دھاندلی ہوئی، صدر لاہور ہائیکورٹ بار ایسوسی ایشن اشتیاق علی خان اور صدر لاہور بار ایسوسی ایشن منیر حسین بھٹی نے کہا کہ ہم نے کوئی جعلی فارم 45 نہیں دیکھا، سوشل میڈیا پر کچھ فارم 45 ایسے ضرور جاری ہوئے ہیں جن پر بظاہر پریزائڈنگ آفیسرز کے دستخط یا انگوٹھے نہیں پائے گئے، تاہم ایسے فارم ہمار یپاس نہیں ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں