24

فاسٹ باؤلر حسن علی جلد ایکشن میں واپس آنے کیلئے پر امید

لاہور (سپورٹس نیوز) پاکستان کے فاسٹ بولر حسن علی جلد ایکشن میں واپس آنے کے لیے پرامید ہیں۔حسن علی نے کہنی کی تکلیف سے چھٹکارا پا لیا ہے اور ری ہیب بھی مکمل کر لیا ہے۔فاسٹ بولر حسن علی ری ہیب مکمل کرنے کے بعد بولنگ بھی کر رہے ہیں اور فٹنس کے لیے بھرپور جم ایکسر سائز بھی کر رہے ہیں۔واضح رہے کہ حسن علی کی دائیں کہنی کی سرجری اگست کے آخر میں ہوئی تھی۔حسن علی کو کانٹی کرکٹ کھیلتے ہوئے کہنی کی انجری ہوئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں