فاسٹ بائولرز کا بھارتی لیگ میں فوری شرکت سے انکار

سڈنی(سپورٹس نیوز) کرکٹ آسٹریلیا کی ہدایت پر آسٹریلوی فاسٹ بولرز نے بھارتی لیگ میں فوری شرکت سے انکار کردیا ہے۔کرکٹ آسٹریلیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ 3 فاسٹ بولرز مچل اسٹارک، پیٹ کمنز اور جوش ہیزل ووڈ ریکوری کے تحت دستیاب نہیں ہوں گے، فاسٹ بولرز کا آئندہ سیزن کے باعث لوڈ مینجمنٹ کا خیال رکھا جا رہا ہے۔رپورٹس کے مطابق تینوں فاسٹ بالرز کی آئندہ ہفتوں کے دوران مانیٹرنگ کے بعد مزید فیصلہ کیا جائے گا۔اس حوالے سے بتایا گیا ہے کہ مچل اسٹارک لوڈ مینجمنٹ کی وجہ سے بھارتی لیگ کے آغاز میں دستیاب نہیں ہوں گے جبکہ فاسٹ بولر نیتھن ایلس دوبارہ ہیم اسٹرنگ انجری کی زد میں آگئے ہیں۔واضح رہے کہ پیٹ کمنز کمر کی تکلیف کا شکار ہیں ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں