22

فاسٹ بائولر احسان اللہ کو رواں ماہ انگلینڈ بھجوانے کی تیاریاں

لاہور (سپورٹس نیوز)پاکستان سپر لیگ کی ٹیم ملتان سلطانز کے مالک علی ترین نے کہا ہے کہ فاسٹ بولر احسان اللہ کی انجری کی غلط تشخیص کی گئی، سرجری ناکام ہوئی۔علی ترین کا کہنا ہے کہ احسان اللہ کو رواں ماہ انگلینڈ بھیج رہے ہیں جہاں ماہر سرجن انجری کا معائنہ کریں گے۔علی ترین کا کہنا ہے کہ پاکستان کرکٹ بورڈ نے ہمیں انگلینڈ سے احسان اللہ کی انجری کا معائنہ کرانے کی اجازت دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں