123

فاسٹ بائولر نسیم شاہ کامہنگے ترین کھلاڑیوں میں شمار ہونے لگا

برمنگھم(سپورٹس نیوز)انگلینڈ کی کرکٹ دی ہنڈریڈ پلیئر ڈرافٹ میں پاکستانی فاسٹ بولر نسیم شاہ کی دھوم ہے، وہ دی ہنڈریڈ کے مہنگے ترین کھلاڑیوں میں شامل ہوگئے۔برمنگھم فونکس نے نسیم شاہ کو ایک لاکھ 25 ہزار پانڈز کے عوض حاصل کرلیا۔نسیم شاہ ایک لاکھ 25 ہزار پانڈز کی مہنگی ترین کیٹیگری میں آنے والے پہلے پاکستانی ہیں اور ان کا پاکستانی کرنسی میں معاوضہ تقریبا ساڑھے چار کروڑ روپے ہوگا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں