فاسٹ بائولر وقاص مقصود کا انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان

لاہور(سپورٹس نیوز) وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ لے لی’ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بالر وقاص مقصود نے انٹرنیشنل کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا۔37 سالہ وقاص ٹاپ لیول پرکھیل کے مختصر ترین فارمیٹ میں پاکستان کی نمائندگی کرنے والے 80ویں کھلاڑی بن گئے۔وقاص مقصود نے پاکستان کیلئے اپنے واحد میچ میں1.5 اوورز میں2وکٹیں حاصل کی،فیصل آبادمیں پیدا ہونے والے وقاص نے 2011سے 2023کے درمیان81فرسٹ کلاس’56لسٹ اے اور68ٹی ٹوئنٹی میچز بھی کھیلے۔وقاص مقصود نے نومبر میں دبئی سٹیڈیم میں نیوزی لینڈ کیخلاف ایک T20Iمیں پاکستان کی نمائندگی کی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں