فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ کا بھارت کیلئے ٹی ٹوئنٹی میں اہم کارنامہ

کولکتہ (سپورٹس نیوز) بھارتی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے بھارت کے لیے ٹی ٹوئنٹی میں اہم کارنامہ سر انجام دے دیا۔ارش دیپ سنگھ کولکتہ میں انگلینڈ کے خلاف 5 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز کے پہلے میچ میں 2 وکٹیں لے کر بھارت کے لیے اس فارمیٹ میں سب سے زیادہ وکٹیں لینے والے بولر بن گئے۔2022 میں بھارت کیلئے ٹی ٹوئنٹی ڈیبیو کرنے والے فاسٹ بولر ارش دیپ سنگھ نے 61 ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں 97 وکٹیں لے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔اس سے قبل ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنلز میں بھارت کیلئے سب سے زیادہ وکٹیں حاصل کرنے کا اعزاز اسپنر یوزویندر چہل کے پاس تھا، جنہوں نے 79 میچز میں 96 وکٹیں حاصل کی تھیں۔واضح رہے کہ کولکتہ میں کھیلے گئے پہلے ٹی ٹوئنٹی میں انگلینڈ کی ٹیم بھارت کے خلاف پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 132 رنز بناکر آٹ ہوئی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں