50

فاطمہ سکول سسٹم کی انتظامیہ تعلیمی مشن کولیکر کامیابی کیساتھ آگے بڑھ رہی ہے

ٹھیکریوالہ(نامہ نگار)فاطمہ سکول سسٹم کی انتظامیہ تعلیمی مشن کو لے کر کامیابی کے ساتھ آگے بڑھ رہی ہے ،رانا شاہد مقرب،علاقہ بھر میں ادارہ ہذا کے تعلیمی معیار کا ہر کوئی معترف ہے ،چوہدری گلزار حسین،بچوں کی تعلیم کے حوالے سے انتظامیہ فکر مند اور دن رات کوشاں ہے ،رانا خلیل احمد،علاقہ میں معیار ی تعلیم کو عام کرنے میں ادارہ ہذا کو کوئی ثانی نہیں،میاں ندیم شہزاد،تعلیم ہر کسی کا بنیادی حق ہے اس کے بغیر معاشرے میں تبدیلی ممکن نہیں سکولزانتظامیہ کے ساتھ ساتھ اگر والدین بھی اپنے بچوں کی تعلیم و تربیت میں بھر پور دلچسپی لے تو معاشرے میں پیدا ہونے والے بگاڑ کا خاتمہ ممکن ہے بچوں کی فیسیں ادا کر دینے یا بچوں کی تعلیمی ضروریات پوری کرنے کے ساتھ والدین کو سکول انتظامیہ ،ٹیچرز کے ساتھ رابطے میں رہنا ہو گا تاکہ سکولز میں بچوں کی تعلیمی کار کر دگی سے آگاہ رہے تعلیمی شعور کو مزید اجاگر کرنے کی ضرورت ہے جو والدین کے بغیر نا ممکن ہے ان خیالات کا اظہار ر انا شاہد مقرب،محمد اسلم بٹ،میاں ندیم شہز ا د ،چوہدری گلزار حسین،رانا حلیل احمد،حافظ شاہد ، محمد تنزیل بٹ و دیگر نے فاطمہ سکول سسٹم کی سا لا نہ تقسیم انعامات کی تقریب میں کیا اس موقع پر بچوں سمیت والدین کی کثیر تعداد نے بھر پور شرکت کی

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں