فتح آباد غربی میں حضرت علی کرم اللہ وجہہ کی یوم ولادت کے سلسلہ میں تقریب کا انعقاد

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) سیاسی و سماجی شخصیت رانا عبدالحسیب ٹیپو کی رہائش گاہ سی سی 72 فتح آباد غربی جھال پر حضرت مولا علی علیہ السلام کی ولادت کے سلسلہ میں کیک کاٹا گیا ‘حاجی رانا قمر شہزاد ٹیپو ،رانا ذولفقار علی ،رانا ہارون رشید ،رانا فراست ایڈووکیٹ’ رانا عبدالسمیع ٹیپو حاجی تفسیر ،حاجی لطیف ،ملک اسلم ،حافظ توقیر ، ملک سرفراز ،ملک شہزاد ،ملک عطا محمد ،اظہر بشیر اور معززین علاقہ بھی اس موقع پر موجود تھے’ تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے رانا عبدالحسیب ٹیپوفریدی’ رانا قمرشہزاد ٹیپوفریدی نے کہا کہ مولا علی علیہ السلام کی محبت عین ایمان ہے’ اہل بیعت اطہار سے محبت ہمارے ایمان کا حصہ ہے’ مولا علی علیہ السلام سے بغض اور عناد رکھنے والے کا ٹھکانہ دوزخ ہے’ منافق کی یہ علامت ہے کہ وہ مولا علی علیہ السلام سے بغض رکھا ہے’ جبکہ مومن مولا علی علیہ السلام سے محبت کرتا ہے اور ان کا ذکر سن کر مومن کا چہرہ خوشی سے کھل اٹھتا ہے’ انہوں نے کہا کہ حضور نبی کریم ۖ نے فرمایا علی علیہ السلامحق کے ساتھ اور حق حضرت علی علیہ السلام کے ساتھ ہے’ دنیا حق کی تلاش کرتی ہے اور حق علی علیہ السلام کو تلاش کرتا ہے’ انہوں نے کہا کہ روئے زمین پر واحد حضرت علی علیہ السلام کی ذات گرامی ہے جن کی ولادت خانہ کعبہ کے اندر اور شہادت مسجد میں ہوئی’ یہ صرف حضرت علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا اعزاز ہے آپ کے شہزادے سیدنا امام حسن اورسیدنا امام حسین جنت کے جوانوں کے سردار اور آپ کی رفیقہ حیات سیدہ فاطمہ الزہرہ جنتی عورتوں کی سردار ہیں ‘ فتح خیبر کا سہرا آپ علیہ السلام ہی کے سر رہا’ نبی کریم ۖ نے ارشاد فرمایا کہ میں علم کا شہر ہوں اور حق حضرت علی علیہ السلام اس کا دروازہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں