فتح مبین پر پاکستان میں خوشیاں،بھارت میں سوگ

اسلام آباد (بیوروچیف) پاکستان اور بھارت کے درمیان کشیدگی کی صورتحال کے باوجود ایک طرف تو پاکستان کی حکومت فوج اور عوام کے تمام طبقات ہی فتح مندی کے جذبات کے ساتھ ملک بھر میں یوم تشکر منا یا تو دوسری طرف بھارت میں صورتحال اس کے بالکل برعکس ہے۔ بھارت میں اپوزیشن کی سب سے بڑی جماعت کانگریس نے اپنی ہم خیال سیاسی شخصیات اور حکومتی مخالفین کے ساتھ ملکر ملک بھر میں جلسے جلوس اور ریلیاں نکالنے کا اعلان کردیا ۔ اپنی مشترکہ پریس کانفرنس میں کانگریس نے اپنے احتجاج کی بنیاد آپریشن سندور کے نام پر سیاست کرنے کا الزام اور دونوں ملکوں کے درمیان جنگ بندی میں ثالثی کرانے کیلئے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دعووں پر وزیراعظم مودی کی خاموشی اور آپریشن کو روکنے کو جواز بنایا ہے،طویل مشاورت اور حکمت عملی وضع کرنے کے بعد کانگریس کے مرکزی راہنمائوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مختلف ریاستوں میں جے ہند ریلیوں اور دیگر احتجاج کی تاریخ کا اعلان بہت جلد کردیا جائے گا، ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ آپریشن مسلح افواج اور ملک کا ہے بی جے پی فوجی کارروائی کو اپنے لئے برانڈ کیوں بنا رہی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں