2

فتنہ الخوارج کا خاتمہ کرنا وقت کی ضرورت ہے

جڑانوالہ(نامہ نگار)اسلام آباد دھماکے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اس بزدلانہ حملہ میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر دل انتہائی رنجید ہ ہے۔لواحقین کیساتھ دلی ہمدردی، تعزیت اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کیلئے دعا گو ہیں۔اس نازک صو ر ت حال میں باہمی اتحاد اور اتفاق میں رہتے ہوئے پاکستان کے استحکام کیلئے متحد ہونے کی ضرورت ہے۔ان خیالات کا اظہار میاں وقاص خالد ممبر امن کمیٹی ڈویژن جڑانوالہ و دیگر ممبران نے اسلام آباد خود کش حملہ کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں دھماکہ کے متاثرین اور ریاستی اداروں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہیں فتنہ الخوارج کا ملک سے خاتمہ کرنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔اسلام آباد نماز جمعہ کے موقع پر بے گناہ نمازیوں پر وحشیانہ اور بزدلانہ حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہیں۔مختلف مکاتب فکر کی عبادت گاہوں کو اور نمازیوں کو نشانہ بنانا انسانیت اور دین دشمنی ہے۔ ایسے لوگ مسلمان نہیں ہو سکتے بلکہ ایسے گروہ اور لوگ اسلام اور ملک دشمن ہیں۔ فتن الخوارج ایک دہشت گرد گروہ ہے۔ملک دشمن قوتوں کے ایما پر وطن عزیز میں بلوچستان، خیبر پختونخواہ اور اب اسلام آباد میں حملوں میں ملوث ہے فتنہ الخوارج کے خلاف پوری قوم کو متحد ہونا ہو گا وطن عزیز پاکستان کی سلامتی،استحکام اور امن کیلئے پوری قوم متحد ہے۔اسلام آباد واقعہ کی تمام مکاتب فکر مذمت کریں اور تمام مسالک اپنے پیرو کاروں کو یکجہتی کا پیغام دیں ہم حکومت سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسلام آباد واقعہ کی تحقیقات کرکے ذمہ داران کے خلاف کاروائی عمل میں لائی جائے اور ذمہ داروں کا تعین کرکے انہیں قرار واقعی سزا دلوائی جائے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں