فتنہ الہندوستان کا پولیس چوکی پر حملہ،اہلکار شہید’3دہشتگرد ہلاک

بنوں (نامہ نگار) بنوں میں پولیس چوکی فتح خیل پر دہشت گردوں کا حملہ پسپا،پولیس سے مقابلے میں 3دہشتگرد مارے گئے۔شدید فائرنگ کے تبادلے میں پولیس اہلکار شہید، 3زخمی ہوگئے۔ تفصیلات کے مطابق ضلع بنوں میں فتح خیل پولیس چوکی پر دہشت گردوں کے حملے کو سکیورٹی فورسز نے کامیابی سے پسپا کر دیا، جس میں 3دہشت گرد مارے گئے جبکہ ایک پولیس افسر نے جام شہادت نوش کیا اور 3زخمی ہوئے۔ اطلاعات کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس دہشگردوں نے پولیس چوکی پر قبضہ کرنے کی کوشش میں جدید ہتھیاروں کا استعمال کرتے ہوئے پولیس چوکی پر حملہ کیا ،حملہ آوروں اور تعینات اہلکاروں کے درمیان شدید فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ پولیس نے مثالی جرات کا مظاہرہ کیا اور دہشت گردوں کی پوسٹ پر قبضہ کرنے کی کوشش کو ناکام بنا دیا۔ شدید فائرنگ کے تبادلے میں کانسٹیبل نیاز بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کر گئے اور 3اہلکار زخمی ہوئے جنہیں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔پولیس نے واقعہ کے بعد علاقہ میں سرچ آپریشن شروع کر دیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں