39

فجر کے وقت مسجد میں مسلح افراد کی فائرنگ سے 2نمازی جاں بحق

ڈسکہ(نامہ نگار) تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقے میں نامعلوم افراد نے مسجد میں نمازیوں پر فائرنگ کر دی جس سے 2افراد جاں بحق اور ایک زخمی ہوگیا۔پولیس کے مطابق یہ واقعہ تھانہ صدر ڈسکہ کے علاقہ منڈیکی چوک میں مسجد نور مدینہ میں پیش آیا، فجر کی نماز کے دوران نامعلوم موٹر سائیکل سوار3افراد نے نمازیوں پر آتشیں اسلحہ سے فائرنگ کی پولیس نے بتایا کہ جاں بحق ہونے والوں کی شناخت شاہد اور ہاشم کے نام سے ہوئی ہے جبکہ احد نامی زخمی کو سول ہسپتال ڈسکہ منتقل کر دیا گیا، ملزمان کی تلاش جاری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں