فخر زمان انجری کے باعث بنگلہ دیش کیخلاف ون ڈے سیریز سے باہر

لاہور(سپورٹس نیوز) پاکستانی بلے باز فخر زمان بنگلا دیش کے خلاف ون ڈے سیریز سے آوٹ ہوگئے۔آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کے خلاف جارحانہ اننگز کھیلنے والے فخر زمان ہیمسٹرنگ انجری کا شکار ہونے کے باعث دورہ بنگلا دیش سے باہر ہوگئے۔فخر زمان فٹنس حاصل کرنے کے لیے نیشنل کرکٹ اکیڈمی (این سی اے)میں ری ہیب کریں گے۔واضح رہے کہ رواں ماہ پاکستان ٹیم بنگلا دیش کا دورہ کرے گی جس میں3ون ڈے میچز شامل ہیں ۔ پاکستان ون ڈے ٹیم 9 مارچ کو بنگلا دیش کے شہر ڈھاکا پہنچے گی اور 10 مارچ کو پریکٹس سیشن میں حصہ لے گی جس کے بعد پہلا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 11 مارچ، دوسرا 13 مارچ اور تیسرا ون ڈے انٹرنیشنل میچ 15 مارچ کو کھیلا جائے گا اور یہ تمام میچز شیر بنگلا سٹیڈیم میں کھیلے جائیں گے۔یاد رہے کہ یہ جولائی 2025 کے بعد پاکستان کا بنگلادیش کا دوسرا دورہ ہوگاٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز بنگلادیش نے جیتی تھی۔مئی/جون 2025 میں بنگلا دیش نے پاکستان کا دورہ کیا تھا اور سلمان علی آغا کی قیادت میں پاکستان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل سیریز 3 صفر سے جیتی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں