فخر زمان نے بابراعظم کا سب سے زیادہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا

ڈھاکہ (سپورٹس نیوز) پاکستان کے اوپنر بیٹر فخر زمان نے بنگلادیش کے خلاف دوسرے ٹی 20میچ میں بابر اعظم کا سب سے زیاہ کیچ پکڑنے کا ریکارڈ توڑ دیا۔بنگلادیش کے خلاف کھیلے جانے والے دوسرے ٹی 20میچ میں فخر زمان نے سلمان مرزا کی گیند پر تنظیم حسن ثاقب کا کیچ پکڑ کر ریکارڈ اپنے نام کیا۔اوپنر بیٹر نے 95میچوں میں 53کیچز پکڑے ہیں، بابر اعظم نے 128میچوں میں 52کیچز لیے ہیں، شعیب ملک 123میچوں میں 50کچیز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ شاداب خان مختصر فارمیٹ میں 112میچوں میں 40کیچز کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں