فخر زمان نے فٹنس سے متعلق تبصروں پر خاموشی توڑ دی

لاہور (سپورٹس نیوز) قومی بیٹر فخر زمان نے اپنی فٹنس پر خاموشی توڑ دی، سوشل میڈیا پر اپنی فٹنس پر سابق کرکٹر عبدالرئوف کے تبصرے پر ردعمل دے دیا۔فخر زمان کا اپنی سوشل میڈیا پوسٹ میں کہنا تھا کہ میں 50 اوور کی کرکٹ کیلئے 100 فیصد فٹ نہیں تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس حوالے سے عاقب جاوید کی بات بالکل ٹھیک تھی۔فخر زمان نے کہا کہ میں 15 مارچ کو فٹنس ٹیسٹ کلیئر کرنے کے بعد نیشنل ٹی ٹوئنٹی میں شریک ہوا۔واضح رہے کہ سابق کرکٹر عبدالرئوف نے فخر زمان کی فیلڈنگ کی تصویر لگا کر سلیکشن کمیٹی کے بیان پر سوال اٹھایا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں