فرانسیسی اداکار ڈیلن تھیری نے اسلام قبول کرنے کے بعد عمرہ کرلیا

ریاض (شوبز نیوز) معروف فرانسیسی ٹی وی سٹار ڈیلن تھیری نے اسلام قبول کرنے کے بعد اپنی والدہ کے ہمراہ عمرہ ادا کر لیا جس کی تصاویر اور پیغام سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہے ہیں۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی پوسٹ میں ڈیلن تھیری کو اپنی والدہ کے ساتھ مکہ مکرمہ میں دیکھا جا سکتا ہے،اداکار نے اپنے انسٹاگرام اکائونٹ پر ایک خبر کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، جس میں وہ خانہ کعبہ کے سامنے اپنی والدہ کے ماتھے کو بوسہ دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں