فرانسیسی ٹینس کھلاڑی دوران کھیل بے ہوش

اوہائیو (سپورٹس نیوز) رواں سال کے چوتھے اور آخری گرینڈ سلام یو ایس اوپن ٹینس ٹورنامنٹ سے قبل امریکی ریاست اوہائیو کے شہر سنسناٹی میں جاری ٹینس ٹورنامنٹ میں شدید گرمی کے باعث ایک اور کھلاڑی گرمی کا شکار ہو گیا۔ 30 سالہ فرانس کے ٹینس کھلاڑی آرتھر رنڈرکینچ مردوں کے سنگلز مقابلوں کے تیسرے رائونڈ میچ میں کینیڈین حریف کھلاڑی فیلکس اوجرالیاسائم کے خلاف کھیلتے ہوئے دوسرے سیٹ کے دوران شدید گرمی کے باعث اچانک ٹینس کورٹ پر گر پڑے پہلے سیٹ میں ٹائی بریک میں 6-7(4-7)سے برتری حاصل تھی، دوسرے سیٹ میں مقابلہ 2-4تک پہنچا کہ اچانک شدید گرمی کے باعث فرانسیسی کھلاڑی آرتھر رنڈرکینچ بیس لائن کے قریب بے ہوش ہو گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں