2

فرانس میں ٹیکسٹائل نمائش ‘پاکستانی سٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز بن گئے

پیرس ( مانیٹرنگ ڈیسک ) فرانس میں ہونے والی ٹیکس ورلڈ پیرس ٹیکسٹائل نمائش میں پاکستانی سٹالز لوگوں کی توجہ کا مرکز بنے رہے جسے پاکستانی سفیر نے بھی خوب سراہا۔فرانس میں تعینات پاکستانی سفیر ممتاز زہرہ بلوچ نے ٹیکس ورلڈ پیرس کے 58ویں ایڈیشن نمائش میں شرکت کی اس موقع پر ان کا کہنا تھا کہ ایسی بین الاقوامی نمائشیں پاکستان کی برآمدات کے فروغ اور ٹیکسٹائل انڈسٹری کو عالمی سطح پر متعارف کرانے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ٹیکس ورلڈ پیرس ٹیکسٹائل کے شعبے کی ایک معروف عالمی نمائش ہے جو سال میں دوبار پیرس میں منعقد ہوتی ہے، جہاں دنیا بھر سے انڈسٹری کے بڑے خریدار اور برانڈز شریک ہوتے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں