فرانس کے مسلمان کھلاڑی عثمان ڈیمبیلے نے دنیا کا سب سے بڑا اعزاز جیت لیا

بارسلونا (سپورٹس نیوز) فرانس کے عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے۔تفصیلات کے مطابق پیرس سینٹ جرمین (پی ایس جی)کلب کے اسٹار فٹبالر عثمان ڈیمبیلے نے فٹبال کی دنیا کا سب سے بڑا انفرادی اعزاز بیلن ڈی اور جیت کر نئی تاریخ رقم کر دی۔یہ ایوارڈ انہیں گزشتہ سیزن میں کلب کی شاندار کارکردگی اور چیمپئنز لیگ کی فتح میں مرکزی کردار ادا کرنے پر دیا گیا۔ڈیمبیلے نے بارسلونا کے لامین یامال کو شکست دے کر یہ اعزاز حاصل کیا۔ عثمان ڈیمبیلے بیلن ڈی اور جیتنے والے پہلے سیاہ فام مسلمان فٹبالر بن گئے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں