25

فراڈیئے نے کاروبار کاجھانسہ دیکر 2 تاجروں کے ڈیڑھ کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر)فراڈے ملزمان نے کاروبارکا جھانسہ دیکر2تاجروں کے ڈیڑھ کروڑ لیکررفوچکرہوگئے۔منافع دیا نہ رقم واپس کی مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بنک سے کیش نہ ہوسکے۔تفصیل کے مطابق غلام محمد آباد کے رہائشی تاجرمبشر نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملزم افضال احمد نے کاروبارکی غرض سے 80لاکھ کی رقم حاصل کی اورحسب معاہدہ منافع دیا نہ ہی رقم واپس کی۔رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جوکہ بوگس نکلا سمندری کے رہائشی وسیم ارشد نے پولیس کو دی جانیوالی درخواست میں بتایا کہ اس کے واقف کارملزم عدنان غفورنے کاروبار کا جھانسہ دیکر70لاکھ کی رقم حاصل کررکھی تھی حسب معاہدہ رقم کی واپسی کا مطالبہ کیا تولیت ولعل کے بعد رقم کے بدلے میں چیک دیا جوکہ اکائونٹ میں رقم نہ ہونیکی وجہ سے کیش نہ ہوسکا۔پولیس نے الگ الگ مقدمات درج کرکے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں