فراڈیوں نے زمینداروں،سعودی عرب پلٹ کو20لاکھ کا جھٹکا لگا دیا

ساہیوال(بیوروچیف)فراڈیوں نے ز میند ار و ں اور سعودی عرب پلٹ کو بیس لاکھ 25 ہزار روپے کی نقدی سے محروم کر دیا۔تفصیلات کے مطابق چک103ـ4سات آر میں میر داد معافی کے زمیندار یاسین کے سرفراز کاٹھیا نے 85ہزار روپے کی نقدی امانتاً رکھ کرخرد بردکرلی اور فرار ہوگیا۔چک 57جی ڈی میں سعودی عرب پلٹ ندیم کے عبدالجبار نے شراکت داری کے نام پر 8لاکھ 64ہزار روپے کی رقم ہڑپ کر لی اور فرار ہو گیا۔چک160نو ایل میں خالد محمود زمیندار کو ٹریکٹر نمبر0520وی آر ایس کو 26لاکھ روپے کا سودا کر کے دس لاکھ 80ہزار روپے ایڈوانس وصول کر کے ٹریکٹر دے دیا اورکاغذات نہ دیے جس کے بعد زبردستی اسلحہ کے زور پر ٹریکٹر بھی چھین لیا۔ پولیس ہڑپہ، بہادر شاہ اور غازی آباد نے یاسین، ندیم اور خالد محمود کی مدعیت میں تین مقدمات 406ت پ درج کر کے تفتیش شروع کردی ہے ابھی تک ملزم گرفتار نہیں ہوسکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں