فراڈیوں نے منافع کا جھانسہ دیکر3شہریوں سے دو کروڑ ہتھیا لئے

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) چالاک افراد نے کاروبار کا جھانسہ دیکر تین شہریوں سے دو کروڑ ہتھیا لئے’ ملزمان نے منافع دیا نہ رقم واپس کی’ مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ جعلی نکلے۔ تفصیل کے مطابق سوساں روڈ کے رہائشی ارشد نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے جاننے والے ملزم اسلم نے کاروبار کیلئے ڈیڑھ کروڑ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ رقم کی واپسی کا مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیا جو کہ بوگس نکلا۔ جبکہ 263رب کے غفار نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم خرم شہزاد نے پراپرٹی خریدنے کیلئے 30لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی۔ چنیوٹ بازار کے تاجر شاہد رسول نے بتایا کہ ملزم عمران نے اس سے ساڑھے 12لاکھ سے زائد مالیت کا مال لیکر بدلے میں چیک دیا جو کہ مقررہ تاریخ کو کیش نہ ہو سکا۔ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے ملزمان کی تلاش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں