فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر5شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر 5افراد کوکنگال کر دیا’ منافع دیا نہ رقم واپس کی، مطالبہ کرنے پر چیک دیئے جو کہ بوگس نکلے۔ تفصیل کے مطابق سول لائن کے رہائشی احسن نے پولیس رپورٹ میں بتایا کہ اس کے واقف کار ملزم جاوید وغیرہ نے کاروبار کیلئے 45لاکھ کی رقم لیکر ہڑپ کر لی’ تھانہ سول لائن کو درخواست گزارتے ہوئے عالم کا کہنا ہے کہ اس کے جاننے والے ملزم شہباز نے 21لاکھ 30ہزار’ عبدالحسیب سے ملزم حسنین علی نے 10لاکھ 55ہزار’ ملت روڈ کے شہری عمران سے ملزم غلام غوث نے 10لاکھ سے زائد مالیت کا الیکٹرونکس کا سامان لیکر رفوچکر ہو گیا۔ سول لائن پولیس کو درخواست گزار ریحان نے بتایا کہ ملزم وسیم نے 13لاکھ کی رقم لیکر رفوچکر ہو گیا۔ بعدازاں حسب معاہدہ منافع دیا نہ رقوم واپس کیں۔ مطالبہ کرنے پر لیت ولعل کے بعد چیک دیئے جو کہ کیش نہ ہو سکے۔ پولیس نے جعلی چیک دینے کے الزام میں مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں