فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر5شہریوں کو کنگال کردیا

فیصل آباد(سٹاف رپورٹر) فراڈیوں نے کاروبار کا جھانسہ دیکر5شہریوں کو کنگال کر دیا، پولیس نے ملزمان کی تلاش شروع کر دی،بٹالہ کالونی کے علاقہ ناصر نگر کے حمید نے بتایا کہ کچھ عرصہ قبل ملزم غلام عباس نے35لاکھ روپے کی رقم لیکر واپس نہ کی، تقاضا کرنے پر لیت و لعل کے بعد انکاری ہو گیا، فیکٹری ایریا پولیس کو درخواست گزارتے ہوئے اعجاز کا کہنا ہے کہ ملزم شعیب نے 25لاکھ کا مال ہڑپ کر لیا،FDA سٹی کے قمر عباس کا کہنا ہے کہ3نو سربازوں نے باتوں میں لگا کر اس کا لاکھوں روپے مالیت کا آئی فون لیکر رفو چکر ہو گئے،منصور آباد کے علاقہ رمضان آباد کے حافظ زبیر کا کہنا ہے کہ اس کے ساتھ بیٹھے مسافر نو سر بازلائٹ کرنے کیلئے فون لیکرفرار ہو گیا، جبکہ ناظم آباد میں پیر بن کر دعا کرنے کیلئے نوسربازسادہ لوح شہری شہزاد کا پرس اور قیمتی فون لے اڑے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں