فرحانہ بھٹ پر تنقید سلمان خان کو مہنگی پڑ گئی

ممبئی (شوبز نیوز)بگ باس 19 کی کنٹیسٹنٹ فرحانہ بھٹ کے بارے میں ریمارکس پر انٹرنیٹ صارفین نے سلمان خان و خواتین کے خلاف تعصب رکھنے والا قرار دے دیا۔بگ باس 19 کے ایک ٹاسک کے دوران دلی سے تعلق رکھنے والی بھارتی اداکارہ اشنور کور نے فرحانہ کے بارے میں منفی ریمارکس دیے اور کہا کہ وہ ہائوس میں منفیت پھیلاتی ہیں، ایمانداری سے پوچھیں تو مجھے نہیں معلوم کہ ہائوس کے باہر ان کا سفر کیسا ہوگا؟ جس کے بعد سلمان خان نے ہائوس میں فرحانہ کے رویے پر تبصرہ کیا۔فرحانہ بھٹ کے رویے کے بارے میں سلمان خان کے متنازع کمنٹ انھیں مہنگے پڑ گئے کیونکہ اب سوشل میڈیا پر انھیں کڑی تنقید کا سامنا ہے۔ سلمان خان نے اختتام ہفتہ پر بگ باس 19 کی قسط کے دوران فرحانہ کا مذاق اڑاتے ہوئے کہا کہ وہ گالی دیتی ہیں۔ پھر طنزا کہا کہ وہ بالکل ویسی ہی بہو ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں