فرحان سعید اور عروہ حسین کی پہلی مرتبہ اپنی علیحدگی پر لب کشائی

کراچی (شوبز نیوز) فرحان سعید اور عروہ حسین پاکستان کے سب سیخوبصورت اور مشہور جوڑوں میں شمار ہوتے ہیں۔ دوستی، پھر محبت، اس کے بعد شادی سے لے کر والدین بننے تک کے سفر میں انہیں ہمیشہ مداحوں کی طرف سے محبت اور نیک خواہشات کا ملی ہیں۔ان کے تعلقات کی مضبوطی کی بنیادی وجہ یہی ہے کہ دونوں نے نہ صرف کیریئر میں ایک دوسرے کا ساتھ دیا بلکہ اپنے خاندانوں کے ساتھ بھی مضبوط تعلقات قائم رکھے ہیں۔اگرچہ ان کی شادی شدہ زندگی میں کچھ اتار چڑھا آئے، لیکن انہوں نے ان مشکلات کا سامنا کیا اور ایک دوسرے کا ساتھ دینے میں کامیابی حاصل کی۔ایک موقع پر، ان دونوں کے تعلقات میں دراڑ آگئی تھی جس کے بعد انہوں نے ایک دوسرے سے الگ ہونے کا فیصلہ بھی کر لیا تھا، لیکن پھر اپنے والدین کی مداخلت اور مدد سے دوبارہ صلح کر لی اور آج ایک خوش و خرم اور مطمئن زندگی گذار رہے ہیں۔اس دور کے بارے میں ذکر کرتے ہوئے اس خوبصورت جوڑے کا کہنا ہے کہ یہ ہماری زندگی کا ایک مشکل مرحلہ تھا، جس میں دونوں طرف کے والدین کا کردار بہت اہم رہا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں