فرحان سعید نے فلم ”لو دی سوں” کی رونمائی کردی

کراچی(شوبز نیوز) معروف گلوکار، نغمہ نگار او رادا کار فرحان سعید نے اس ویک اینڈ پر اپنے پرستاروں کے لئے دہری تفریح پیش کرتے ہوئے اپنے فنی سفر کے سلسلے کو مزید آگے بڑھایا۔فرحان نے محبت ، آرزو اور جذبات کی گہرائی پرمبنی اپنے بے حد متوقع گانے “اندروں کھاجا نا” کا روح پرورٹریک باقاعدہ ریلیز کردیا۔جبکہ عروہ حسین کی شاندار اداکاری نے اس میوزک ویڈیو کو بے حد پرکشش بنادیا ہے۔یہ ویڈیو تمام بڑے پلیٹ فارمز پردستیاب ہے۔اس سنگل کی ریلیز کے ساتھ ساتھ فرحان نے اپنی آنے والی فلم”لو دی سوں” کاپہلا پوسٹربھی جاری کردیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں