فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح دنگ’ تصاویر وائرل

کراچی (شوبز نیوز) پاکستانی اداکار فرحان علی آغا کی فٹنس دیکھ کر مداح دنگ رہ گئے، نئی ویڈیو اور تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو گئیں۔فرحان علی آغا کئی ڈراموں میں جاندار اداکاری سے اپنا لوہا منوا چکے ہیں، وہ اپنی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی کیلئیے بھی مشہور ہیں۔معروف اداکار نے حال ہی میں اپنی جم سیشن کی حیران کن تصاویر اور ویڈیوز اپنے انسٹا گرام کے آفیشل اکائونٹ پر شیئر کی ہیں جن میں ان کے ڈولے واضح ہیں اور وہ مختلف ورزشیں کرتے بھی نظر آ رہے ہیں،ان کی مستقل مزاجی اور محنت نے مداحوں کو بے حد متاثر کیا ہے اور وہ ان کی فٹنس کی داد دیئے بغیر نہ رہ سکے۔فرحان علی آغا کی فٹنس اور صحت مند طرزِ زندگی نوجوانوں کیلئے ایک مثال ہے اور ان کی محنت اور عزم سے بہت سے لوگ متاثر ہو رہے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں