فرح خان نے اکشے کھنہ کے ساتھ کام نہ کرنیکی وجہ بتا دی

ممبئی (شوبز نیوز) بھارتی فلمساز اور کوریوگرافر فرح خان نے ابتدائی دور میں میں اکشے کھنہ کے ساتھ کام سے گریز کی وجہ بتادی۔61 سالہ فرح خان نے ایک پوڈ کاسٹ میں50 سالہ اکشے کھنہ کے ساتھ ماضی میں کام سے گریز کی وجوہات پر کھل کر بات کی۔انہوں نے کہا کہ 1990 کی دہائی میں، میں اکشے کھنہ کے ساتھ کام کرنے سے گریز کرتی تھی کیونکہ وہ سیٹ پر اکثر چڑچڑے اور مشکل مزاج سمجھے جاتے تھے۔بھارتی فلمساز نے مزید کہا کہ کام نہ کرنے کی ایک وجہ ان کے بالوں کا تیزی سے جھڑنا بھی تھا، جس کی وجہ سے وہ ذہنی دباو میں رہتے تھے۔ان کا کہنا تھا کہ اس وقت اگر کسی فلم میں اکشے کھنہ ہوتے تو میں اکثر ڈیٹس نہ ہونے کا بہانہ بنا دیتی تھی، آج ہمارے درمیان اچھا تعلق ہے۔فرح خان نے یہ بھی کہا کہ میری رائے 2001 میں فلم دل چاہتا ہے میں ایک ساتھ کام کرنے کے بعد بدل گئی کیونکہ اس وقت تک اکشے کا رویہ کافی مثبت اور پرسکون ہوچکا تھا۔انہوں نے فلم دھریندر میں اکشے کھنہ کی اداکاری کی تعریف کی اور ساتھ یہ بھی کہا کہ وہ بہترین ڈانسر بھی ہے، گانے کوئی کہے کہتا رہے میں بہت اچھے لگے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں