فرح خان کا کنگ خان کیساتھ نئی فلم کا عندیہ

ممبئی (شوبز نیوز) بالی ووڈ کی معروف فلم ساز اور کوریوگرافر فرح خان نے برسوں بعد بالآخر ہدایتکاری میں واپسی کا اعلان کر دیا ہے۔مداحوں کی جانب سے طویل عرصے سے کیے جانے والے سوالات، مذاق اور آن لائن پٹیشنز کے بعد اب فرح خان نے فلم بنانے کی تصدیق کر دی ہے۔ انہوں نے فلم میں شاہ رخ خان کے شامل ہونے کا بھی عندیہ دیا ہے۔ یہ انکشاف کسی پریس کانفرنس یا باضابطہ اعلان کے ذریعے نہیں ہوا، بلکہ اداکار نکول مہتا کے گھر پر غیر رسمی ملاقات کے دوران سامنے آیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں