23

فرخ حبیب سمیت PTI رہنمائوں کی ضمانتیں خارج

لاہور(بیوروچیف)انسداد دہشتگردی عدالت نے عدم پیشی پر زمان پارک جلا ئوگھیرائو کے مقدمات میں فوادچودھری سمیت دیگر پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں۔ انسداد دہشتگردی عدالت میں زمان پارک جلا ئوگھیرائو کے مقدمات میں پی ٹی آئی رہنمائوں کی عبوری ضمانتوں پر سماعت ہوئی،عدالت نے حماد اظہر، فوادچودھری کی عبوری ضمانتوںکی درخواست مسترد کردی ،اعجاز چودھری، عمر ایوب کی بھی عبوری ضمانت مسترد کر دی گئی، فرخ حبیب، میاں محمود الرشید کی بھی عبوری ضمانتیں مسترد کردیں ،عدالت نے ملزمان کے پیش نہ ہونے پر عبوری ضمانتیں مسترد کیں ،انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے فیصلہ سنایا۔یاد رہے کہ پی ٹی آئی رہنمائوں کیخلاف لاہور کے تھانہ ریس کورس میں مقدمہ درج تھے ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں