35

فرخ حبیب کو PTI کا ٹکٹ جاری ‘ (ن) لیگ میدان سے غائب

فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)30اپریل کو فیصل آباد کے حلقہ این اے 108میں ہونے والے ضمنی الیکشن کے لئے پاکستان تحریک انصاف نے سابق وزیر مملکت میاں فرخ حبیب کو پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ ن لیگ میدان سے غائب’ لیگی امیدوار میاں طاہر جمیل پارٹی قیادت کی طرف سے واضح گائیڈ لائن نہ ملنے کی وجہ سے تذبذب کا شکار’تفصیلات کے مطابق قبل ازیں اس حلقہ میں ہونے وا لے ضمنی الیکشن میں تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان نے ن لیگ کے امیدوار چوہدری عابد شیر علی کو شکست دی تھی جس کے بعد عمران خان نے اس حلقہ این اے 108سمیت قومی اسمبلی کی 7نشستوں سے استعفی دے دیا تھا جس پر اس حلقہ میں 30اپریل کو ضمنی الیکشن کروانے کا اعلا ن کیا گیا۔ عمران خان کی بجائے میاں فرخ حبیب میدان میں اترے جنہیں پی ٹی آئی نے پارٹی ٹکٹ جاری کر دیا جبکہ ن لیگ کی طرف سے چوہدری عابد شیر علی کی بجائے سابقہ ایم پی اے میاں طاہر جمیل نے کاغذات جمع کروائے۔ اب اس حلقہ میں ن لیگ اور پی ٹی آئی کے درمیان ون ٹو ون مقابلہ ہے تحریک انصاف کے امیدوار میاں فرخ حبیب کی انتخابی سرگرمیاں جاری ہیں جبکہ ن لیگی امیدوار میاں طاہر جمیل مسلسل خاموش ہیں۔ وہ پارٹی قیادت کی طرف سے گائیڈ لائن ملنے کے منتظر ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں