45

فرخ حبیب کی موٹروے پر پولیس اہلکاروں سے تلخ کلامی

لاہور(بیوروچیف) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فرخ حبیب لاہور ٹول پلازہ پر فواد چوہدری کو اسلام آباد لانیوالی پولیس کی گاڑی کے سامنے آگئے، گاڑی کو روکنے کی کوشش، پولیس نے دھکے دیلر فرخ حبیب کو گاڑی کے آگے سے ہٹا دیا۔ تفصیلات کے مطابق سیکرٹری الیکشن کمیشن کو دھمکیاں دینے کے کیس میں پنجاب پولیس جو نہی پاکستان تحریک انصاف کے رہنما فواد چوہدری کو لاہور سے اسلام آباد لے کر روانہ ہوئی تو پی ٹی آئی رہنما فرخ حبیب پی ٹی آئی کارکنان کے ساتھ ملکر کالاشاہ کا کو موٹروے ٹول پلاز ہ پر آگئے اور فواد چوہدری کو اسلام آباد لے جانیوالی گاڑی کے سامنے کھڑے ہوگئے اور گاڑی کو روکنے کی کوشش کی جس پر پولیس اہلکاروں نے فرخ حبیب کو دھکے دیکر گاڑی کے آگے سے ہٹادیا۔اس دوران پولیس اہلکاروں اور فرخ حبیب کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی ، فر خ حبیب نے پولیس اہلکاروں سے سیخ پا ہو گئے اور کہا کہ عدالت کا حکم ہے فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کر و آپ لوگ توہین عدالت کررہے ہو ، آپ کو فواد چوہدری کو عدالت میں پیش کر نا ہو گا، مجھے ہاتھ مت لگائو فرخ حبیب نے الزام لگا یا کہ پولیس کی طرف سے ہمارے اوپر فائر بھی کھولا گیا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں