34

فرخ حبیب کے الزامات جھوٹے’ ڈار نے مقدمہ جیت لیا

لندن(مانیٹرنگ ڈیسک)پاکستان کے وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے منی لانڈرنگ ،مجرمانہ سرگرمیوں ،جعلی اکاونٹس کھولنے اور شاہد خاقان عباسی کے طیارے میں فرار ہونے سے متعلق تحریک انصاف کے دور کے سابق وزیر فرخ حبیب کی جانب سے لگائے الزامات نشر کرنے پر پاکستان کے نجی ٹی وی چینل کے خلاف ہتک عزت کا مقدمہ جیت لیاہے۔ ایک بیان میں اسحاق ڈار نے نیوز چینل کی معافی قبول کرلی اور کہا کہ ایک دفعہ پھر میں سرخرو اور انصاف کی فتح ہوئی ،یہ الزامات گزشتہ سال ستمبر میں اس وقت لگائے گئے تھے جب اسحاق ڈار وزارت خزانہ کیلئے پاکستان واپسی کی تیاری کررہے تھے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں