فرزند فیصل آباد محمد آصف نے ورلڈ سنوکر کا تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا

دوحہ (سپورٹس نیوز) آئی بی ایس ایف ورلڈ سنوکر میں دفاعی چیمپئن محمد آصف نے تیسرا گروپ میچ بھی جیت لیا۔محمد آصف نے تیسرے گروپ میچ میں چینی پین یامنگ کو شکست دی، آصف نے بحرین کے حبیب صباح اور سنگاپور کے چن کینگ کوانگ کو بھی ہرایا تھا۔گروپ کے تینوں میچز جیت کر محمد آصف نے گروپ میں ٹاپ کرکے اگلے راونڈ میں جگہ بنالی ہے، جبکہ پاکستان کے اسجد اقبال نے گروپ میں اپنا دوسرا میچ جیت لیا۔اسجد اقبال نے دوسرے گروپ میچ میں ایران کے حامد زارے دوست کو چار ۔ تین سے شکست دی۔گروپ کے دونوں میچز جیتنے والے اسجد اپنا آخری گروپ میچ پیر کو جرمنی کے الیکزینڈر وداو سے کھیلیں گے۔دوسری جانب پہلے میچ میں شکست کے بعد شاہد آفتاب نے کم بیک کرتے ہوئے دوسرا میچ جیت لیا۔ شاہد آفتاب نے آئل آف مین کے ڈیرل ہل کو چار ۔ ایک سے شکست دی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں