فرنیچر ایسوسی ایشن کے وفد کی صدر چیمبر آف کامرس فاروق یوسف سے ملاقات

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر) فرنیچر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری پیارے بھائی شہزاد اسلم کی قیادت میں تاجروں کے وفد میں چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب صدر فاروق یوسف سے ان کے چیمبر میں ملاقات کی اور انہیں FCCI کی صدارت کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی’ وفد میں وفد میں رانا عابد علی’ عاصم خان’ محمد اعظم’ وقاص منور’ محمد ارسل’ عامر مقصود و دیگر شامل تھے’ نومنتخب صدر چیمبر آف کامرس فاروق یوسف شیخ نے فرنیچر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے وفد کا خیرمقدم کیا اور ان کا نہایت گرمجوشی اسے استقبال کیا’ اس موقع پر فاروق یوسف شیخ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ اپنی تعیناتی کے دوران چیمبر کی بہتری اور ترقی کیلئے نئے اہداف حاصل کرنے کی ہر ممکن کوشش کریں گے’انہوں نے کہا کہ نومنتخب سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر عاصم منیر اور چیمبر کا سٹاف نہایت محنتی اور تجربہ کار ہیں’ انشاء اللہ ہم سب مل کر تاجروں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ شہر کے مسائل کو بھی حل کرائیں گے’ انہوں نے کہا کہ اس وقت بزنس کمیونٹی کو بہت سارے چیلنجز کا سامنا ہے جن میں سرے فہرست ٹیکس کے معاملات ہیں’ انشاء اللہ ہم ایف بی آر کے ساتھ مل کر ٹیکسوں کے معاملات کو حل کریں گے اور ٹیکسوں کی ادائیگی کا طریقہ کار آسان بنائیں گے’ اس موقع پر فرنیچر ایسوسی ایشن فیصل آباد کے جنرل سیکرٹری پیارے بھائی شہزاد اسلم نے چیمبر آف کامرس کے نئے صدر فاروق یوسف شیخ’ سینئر نائب صدر نوید اکرم شیخ اور نائب صدر عاصم منیر کیلئے نیک تمنائوں کا اظہار کیا اور فرنیچر کی صنعت کے فروغ پر اور درپیش مسائل پر بھی تبادلہ خیال کیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں