18

فریدہ شبیر نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا

لاہور (شوبز نیوز) شوبز انڈسٹری کی اداکارہ فریدہ شبیر نے کامیاب ازدواجی زندگی کا راز بتا دیا۔فریدہ شبیر تجربہ کار پاکستانی اداکارہ ہیں اور وہ اداکار شبیر جان کی اہلیہ بھی ہیں۔ دونوں کی جوڑی کئی دہائیوں سے انڈسٹری میں ہے۔فریدہ شبیر حالیہ انٹرویو میں شادیوں کو کامیاب بنانے کے بارے میں بتایا۔انہوں نے کہا کہ شادی میں دونوں پارٹنر غصے والے نہیں ہونا چاہئیں۔ انہوں نے اپنی مثال دیتے ہوئے کہا کہ میں نے بہت سارے سمجھوتے کیے ہیں۔ شبیر جب بھی ناراض ہوتے وہ بولنا بند کر دیتیں۔انہوں نے کوئی تفصیلات بتائے بغیر انکشاف کیا کہ لیکن انہوں نے اپنی شادی کو کامیاب بنانے کے لیے بہت ساری چیزیں برداشت کیں اور وہ کافی عرصے تک خاموش رہیں۔فریدہ شبیر کہنا تھا کہ مسلسل خاموش رہنا اور برداشت کرنا ذاتی صحت کے لیے ٹھیک نہیں ہوتا اور انہوں نے بھی بچے بڑے ہونے پر بولنا شروع کردیا اور برداشت کرنا چھوڑ دیا تھا۔ایک صارف نے لکھا کہ یہ کامیاب شادی نہیں بلکہ سمجھوتہ ہے۔ دوسرے صارف نے کہا کہ “وہ ٹھیک کہہ رہی ہے، اس طرح میری اور میری بیوی کی شادی دیرپا رہی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں