فیصل آباد(وقائع نگار خصوصی)ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تاندلیانوالہ کا گن مین پولیس کانسٹیبل عابد حسین فری آٹا پوائنٹ پر خواتین سے پیسے لینے کے الزام میں گرفتار’ تھانہ سٹی تاندلیانوالہ میں زیر دفعہ 384ت پ ‘155سی کا مقدمہ درج ‘کانسٹیبل حوالات بند’ بتایاگیا ہے کہ پولیس کانسٹیبل عابدحسین ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج تاندلیانوالہ کا گن مین تھا جس کی ڈیوٹی فری آٹا پوائنٹ لگی ہوئی تھی ۔ جہاں پر وہ مفت آٹا لینے کیلئے آنے والی مستحق خواتین سے پیسے لے کر پرچیاں بنا رہا تھا کہ اطلاع ملنے پر ASIسید ناصر عباس نے قابو کر لیا۔
56