9

فری سولر پینل سکیم کا آغاز (اداریہ)

پنجاب میں ایک لاکھ صارفین کیلئے پنجاب فری سولر پینل سکیم کی لانچنگ کر دی گئی وزیراعلیٰ مریم نواز نے سی ایم پنجاب فی سولر پینل اسکیم کا باقاعدہ افتتاح کیا پنجاب کے صارفین ایس ایم ایس یا آن لائن پورٹل پر گھر بیٹھے اپلائی کر سکتے ہیں افتتاح کے موقع پر وزیراعلیٰ نے کہا کہ فری سولر پینل اسکیم کا مقصد عوام کو مہنگی بجلی سے مستقل ریلیف دینا ہے فی یونٹ 14 روپے سبسڈی سے پنجاب کے 73لاکھ صارفین مستفید ہوئے عوام کے وسائل عوام کی سہولت اور ریلیف کے لیے ہی خرچ ہوں گے ذرائع کے مطابق سی ایم فری سولر پینل سکیم کے تحت سال بھر میں ایک لاکھ سولر سسٹم لگائے جائیں گے ماہانہ 200 یونٹ تک صرف کرنیوالے صارفین کو سولر سسٹم مفت دیا جائے گا 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنیوالے صارفین کو 500 واٹ کا مفت سولر سسٹم دیا جائے گا 200 یونٹ تک ماہانہ بجلی صرف کرنے والے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم مفت دیا جائے گا اس سلسلے میں صارفین کی راہنمائی کیلئے پورٹل اور ایس ایم ایس پر رجسٹریشن کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے صارفین کے ماہانہ بل پر درج ریفرنس نمبر اور سی این آئی سی نمبر سے ویری فیکشن کی جائے گی شفافیت یقینی بنانے کیلئے کمپیوٹرائزڈ قرعہ اندازی کی جائے گی سولر پینل اور انورٹر کو چوری سے بچانے کیلئے صارف کے کمپیوٹرائزڈ شناختی کارڈ سے منسلک کیا جائے گا فری سولر سسٹم انسٹال پینل اسکیم سے وفاقی حکومت پر بھی سبسڈی کا بوجھ کم ہو گا پنجاب میں ایک لاکھ سولر سسٹم ان سٹال کرنے سے 57ہزار ٹن کاربن کا اخراج کم ہو گا،، چیف منسٹر پنجاب فری سولر پینل سکیم کا افتتاح خوش آئند ہے اس سکیم سے صوبہ کے ایک لاکھ خاندانوں کا بھلا ہو گا اور ان کو مہنگی بجلی سے نجات حاصل ہو گی پنجاب حکومت نے فی الحال فری سولر پینل کا 200 یونٹ اور 100 یونٹ ماہانہ صرف کرنے والے صارفین کیلئے اعلان کیا ہے 100 یونٹ صرف کرنیوالے صارفین کو 550 واٹ اور 200 یونٹ ماہانہ صرف کرنیوالے صارفین کو 1100 واٹ کا سولر سسٹم پینل مفت دیا جائے گا پنجاب حکومت صوبہ کے عوام کیلئے آسانیاں فراہم کرنے میں مصروف ہے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے اقتدار میں آنے کے بعد سب سے پہلے اشیائے ضروریہ کے نرخوں پر قابو پانے کی کوششوں کا آغاز کیا تھا اور وہ اپنے مقصد میں کامیاب رہی تھیں آٹے گندم چاول روٹی نان اور بیکری کی تیارکردہ اشیاء کے نرخوں میں کمی آئی تھی اس کے بعد انہوں نے کسانوں کو سہولیات کی فراہی کیلئے اقدامات کئے اس کے بھی ثمرات کاشتکاروں کسانوں کو ملے مہنگی بجلی کے ہاتھوں عاجز آنے والے عوام کیلئے 14 روپے فی یونٹ سبسڈی دی جس سے عوام کو بہت فائدہ حاصل ہوا وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے تعلیم’ لائیو سٹاک’ ریونیو ڈیپارٹمنٹ ودیگر محکموں میں بھی اصلاحات کیں خصوصاً طلبا وطالبات کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات کئے، الیکٹرک بائیکس لیپ ٹاپ کی فراہمی سرفہرست ہیں وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے صوبہ کے عوام کو بجلی کے مسئلہ سے متعلق عوام کی پریشانی دور کرنے کیلئے کم بجلی استعمال کرنیوالے غریب گھرانوں کیلئے سی ایم پنجاب فری سولر سکیم لانچ کر دی ہے جس سے 100 سے 200 یونٹس تک بجلی استعمال کرنیوالے صارفین کو مفت سولر پینل فراہم کئے جائیں گے جو ان کو بجلی کی مفت فراہمی میں مددگار ثابت ہوں گے پنجاب حکومت کے اقدامات کی بدولت کم آمدنی والے طبقہ کو توانائی کے حوالے سے مستقل طور پر ریلیف حاصل ہو گا ان کی مشکلات کم ہوں گی بلاشبہ مفت سولر پینل اسکیم ان کے لیے پنجاب حکومت کا بڑا احسان ہو گا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں