فری وائی فائی سے بینک اکائونٹ خالی ہونیکا خدشہ

لاہور (بیروچیف) طویل سفر یا کسی دوسرے شہر میں کام کے سلسلے میں پہنچنے کے بعد ہوٹل کا مفت وائی فائی اکثر ہماری پہلی سہولت بن جاتا ہے۔ بیگ اتارتے ہی موبائل پر وائی فائی آن کرنا اور سوشل میڈیا یا ای میل چیک کرنا ایک عام عادت ہے، لیکن یہی سہولت بعض اوقات بڑے خطرے کا سبب بھی بن سکتی ہے۔سائبر ماہرین کے مطابق ہوٹلوں کا مفت وائی فائی عموما غیر محفوظ ہوتا ہے، کیونکہ ایک ہی نیٹ ورک سے بیک وقت سیکڑوں مہمان منسلک ہوتے ہیں۔ اکثر ہوٹل نیٹ ورکس پرانی ٹیکنالوجی استعمال کرتے ہیں یا مناسب سیکیورٹی انتظامات نہیں ہوتے، جس سے ہیکرز کے لیے ان نیٹ ورکس تک رسائی آسان ہو جاتی ہے۔ماہرین کا کہنا ہے کہ پبلک وائی فائی نیٹ ورکس سائبر جرائم پیشہ افراد کا آسان ہدف ہوتے ہیں۔ مختلف رپورٹس کے مطابق ایسے نیٹ ورکس سے جڑنے پر صارفین کا ذاتی ڈیٹا، لاگ اِن آئی ڈیز، پاس ورڈز اور بینکنگ معلومات چوری ہونے کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔اسی لیے مسافروں کو مشورہ دیا جاتا ہے کہ ہوٹل یا کسی بھی عوامی جگہ کے وائی فائی پر حساس معلومات تک رسائی سے گریز کریں اور آن لائن سیکیورٹی کے بنیادی اصولوں پر عمل کریں تاکہ کسی ممکنہ نقصان سے بچا جا سکے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں