فری وائی فائی کے دائرہ میں توسیع

لاہور (بیوروچیف) وزیراعلیٰ پنجاب کے حکم پر فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار مزید وسیع کر دیا گیا ہے جس کے تحت لاہور سمیت پنجاب کے مختلف اضلاع میں وائی فائی کی فراہمی میں اضافہ کیا گیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق لاہور میں فری وائی فائی کی فراہمی کے مقامات 200سے بڑھا کر 230کر دیے گئے ہیں۔لاہور میں فری وائی فائی سروس کو جدید ٹیکنالوجی، وائی فائی 6پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ وائی فائی 6ٹیکنالوجی کی بدولت صارفین کو مزید تیز اور مستحکم انٹرنیٹ سروس ملے گی۔پنجاب کے دیگر 11اضلاع میں سروس 300پوائنٹس پر مفت وائی فائی سروس فعال کی گئی ہے۔لاہور، قصور، ننکانہ صاحب، شیخوپورہ، سیالکوٹ، گجرات، جہلم، اور اٹک میں سروس فعال ہے۔ساہیوال، اوکاڑہ اور مری کے اہم مقامات پر بھی مفت وائی فائی سروس دستیاب ہے۔ترجمان سیف سٹیز کے مطابق فری وائی فائی سروس کا دائرہ کار جلد پنجاب بھر تک پھیلایا جائے گا،اب تک 17.70 ملین سے زائد صارفین نے 438 ٹی بی ڈیٹا استعمال کیا ہے۔ ترجمان سیف سٹیز نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب کے احکامات کے تحت پنجاب کو ڈیجیٹل صوبہ بنانے کی کوششیں جاری ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں