7

فصلوں کی پیداوار بڑھانے کیلئے فاسفورس کے موثر استعمال کو فروغ دینا ہوگا

فیصل آباد (سٹاف رپورٹر)زرعی ماہرین نے کہا ہے کہ فصلات کی پیداواری صلاحیت بڑھانے کیلئے فاسفورس کے موثر استعمال کو فروغ دینا ہو گا۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اینگرو فرٹیلائزرز اور زرعی یونیورسٹی فیصل آبادکے اشتراک سے منعقدہ ایک بین الاقوامی سیمینار بعنوان ”فاسفورس: دی پوشیدہ فوڈ سیکیورٹی اینڈ کلائمیٹ سمارٹ فارمنگ” سے خطاب کیا۔مقر ر ین نے اس بات پر روشنی ڈالی کہ بائیو فرٹیلائزر اور کمپوسٹ میں 13 ارب روپے کی سرمایہ کاری سے ملک 175 بلین روپے مالیت کی کیمیائی کھادوں پر انحصار کم کیا جا سکتا ہے ۔ مراکش کی کمپنی نیوٹری کراپ کی ما رکیٹنگ ڈائریکٹر سیہام جبران نے اس بات پر زور دیا کہ دنیا کو بیک وقت غذائی تحفظ اور موسمیاتی تبدیلی کے چیلنجز کا سامنا ہے، اور اعلیٰ معیار کی فصل کی پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے متوازن کھاد کے ذریعے مٹی کی صحت کو بحال کرنا ضروری ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں